سوات،تحصیل کبل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات نے بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کی خاتمہ میں کردارادانہ کرنے پر ممبران صوبائی وقومی اسمبلی پرعدم اعتماد کا اظہاراورایس ڈی او واپڈاکونااہل قراردے دیا،لوڈشیڈنگ سمیت دیگرمسائل حل نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کی راہ اپنانے کی دھمکی ،اس حوالے سے سوات پریس کلب
میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علاقے کے سرکردہ افرادفضل معبود،ڈاکٹر عبیداللہ اوردیگرنے کہا ہے کہ شاہ ڈھرئی اورآس پاس کے کے علاقوں میں بجلی کی گھنٹوں گھنٹوں بند ش کی وجہ سے مختلف مسائل اورمشکلات پیداہوگئے ہیں ،بجلی سے وابستہ کاروبار تباہ ہوگیا جبکہ پانی کی قلت نے سرٹھاکر عوامی پریشانیاں مزیدبڑھادیں،انہوں نے کہاکہ اپنے علاقے کی فیڈر پر ضرورت سے زائد لوڈشیڈنگ بارے متعلقہ واپڈاافس گئے اوروہاں پر رحیم اللہ کاکڑنامی ایس ڈی او سے ملاقات کی تو موصوف کا رویہ انتہائی ہتک امیز اورنامناسب تھاجس سے ہمیں مایوسی ہوئی،اس کے علاوہ واپڈاافس میں موجود بعض اہلکار ہمیں احتجاج پرمجبورکررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ جب فریاد لے کراپنے حلقے کے ایم پی اے ڈاکٹرامجدکے پاس گئے تو موصوف نے بھی منہ موڑلیا کیونکہ وہ صرف شموزئی نامی علاقے تک محدودہوچکاہے اورحلقے کے دیگرعلاقوں کو توجہ نہیں دے رہاہے،انہوں نے کہاکہ ہماراممبرقومی اسمبلی مرادسعیدتو وحیدمرادبن گیا وہ صرف ٹی وی پر ڈائیلاگ بول سکتاہے اپنے علاقے کے عوام کیلئے کچھ نہیں کرسکتا،مرادسعید پنجاب کوفتح کرنے کی باتیں کررہا ہے مگر خوداپنے علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ اورغیرمہذب ایس ڈی اوکے خلاف کارروائی تک نہیں کرسکتا ،انہوں نے کہاکہ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ الیکشن کے دوران مرادسعیدنامی اس شخص نے انتخابی مہم تک نہیں چلائی مگر لوگوں نے صرف تصویردیکھ کر انہیں ووٹ دیا مگر افسوس کہ موصوف نے عوامی ووٹ کی قدرنہیں کی،انہوں نے شاہ ڈھیرئی سمیت پوری تحصیل میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور مذکورہ ایس ڈی او کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیااورکہاکہ اگرآج جمعہ تک جائزمطالبات منظورنہ ہوئے تو آئندہ کیلئے لائحہ عمل تیارکریں گے ،اس موقع پرنسیم واجد،لطف اللہ،طالعمنداوردیگر بھی موجود تھے۔
470 total views, no views today


