سوات،مٹہ کے علاقہ شکردرہ میں امن کمیٹی کے ممبرخان صاحب کے قتل کیخلاف سیکورٹی فورسز اور پولیس کا سرچ آپریشن ،علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ رہی ،گذشتہ روز امن کمیٹی کے ممبر خان صاحب ولد غنی کو نامعلوم افراد نے گولی مارکر قتل کردیا تھا جنہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ،واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس انتظامیہ
نے شکردرہ ،ننگولئی ،برہ بانڈئی اور کوزہ بانڈئی سمیت آس پاس مقامات میں سرچ اپریشن کیا گیا اور اس دوران ان علاقوں پرصبح سے لیکر رات تک کرفیو نافذ رہی ،سیکورٹی فورسز نے سرچ اپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی بھی لئے گئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔
380 total views, no views today
Comments


