مصر کے مفتی اعظم شوکی ابراہیم نےبدھ کو اسلام آباد میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی۔
اپنے کلمات میں صدر نے علماو مشائخ پر زور دیا وہ مسلمان ملکوں کو غیرملکی ثقافتی یلغار سے بچانے کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی علما و مشائخ نےانتہا پسندی کےخلاف فتویٰ جاری کیا جو اس ناسور کے خلاف جنگ میں بنیادی دستاویز ہے۔
مصر کے مفتی اعظم نے یوم پاکستان کے موقع پر صدر اور پاکستانی قوم کو مبارکباد دی۔
1,116 total views, no views today
Comments



