گزشتہ روز میچ میں شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ سے باہر ہوگئی اور آج کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم 25 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایونٹ کا فائنل کھیلے گی۔
پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان بڑا مقابلہ شام 7 بجے شروع ہوگا اور دونوں ہی ٹیمیں جیت کے لئے پرعزم ہیں۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی مکمل طور پر فٹ نہیں جب کہ کراچی کنگز کو بھی اسی قسم کی مشکلات کا سامنا ہے، مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی گھٹنے میں تکلیف کا شکار ہیں اور آج کے میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔
کراچی کنگز کی مینجمنٹ نے شاہد آفریدی کی جگہ افتحار احمد کو لائن اپ کرلیا ہے، اگر بوم بوم میچ کا حصہ نہ بنے تو افتخار احمد کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم زخمی ہونے کے بعد ایونٹ سے پہلے ہی باہر ہوچکے تھے جس کے بعد قیادت کے فرائض انگلش بلے باز این مورگن نے انجام دیے لیکن وہ پاکستان نہیں آئے اور آج کے میچ میں قیادت کا معاملہ بھی سوالیہ نشان ہے۔
1,490 total views, no views today



