سوات(خورشید علی )صوبائی حکومت نے میٹرک امتحان کے دوران کنٹرولر سوات تعلیمی بورڈ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، کنٹرولر عنائت اللہ کی مدت میں ابھی ایک ماہ باقی ہے،مبینہ سیاسی اثر ورسوخ کے استعال ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق عنائت اللہ کے بعد عمرحسین کوبورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سوات کو تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹی فیکیشن کل متوقع ہے، عمر حسین اس سے قبل سیکرٹری سوات بورڈ بھی رہے ہیں، سابق کنٹرولر عنائت اللہ واپس اپنے محکمہ میں رپورٹ کرینگے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے دوران ہی صوبائی حکومت کے اس فیصلہ کو شک وشبہے کے نظر سے دیکھا جارہا ہے ۔ دوران امتحان کنٹرولر کی تبدیلی سے طلبائ پر فیصلہ اثر انداز ہو سکتا ہے ۔
2,058 total views, 2 views today