تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے پی ایس ایل کے میچ کے حوالے سے کہا کہ لاہور کی میزبانی کھلاڑیوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی، ہمارے شہدا نے اپنے لہو سے امن کے دیئے جلائے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں ،دانشمندانہ فیصلوں سےملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوا، کرکٹ کی بحالی میں نجم سیٹھی اور پی سی بی نے گرانقدر کرداد اداکیا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ صوبائی تعاون ،افواج پاکستان کی قربانیوں سےدہشتگردی مٹ رہی ہے، مسلم لیگ ن نے منشور میں کئے گئے تمام وعدے پورے کئے، میچزکے لئے بہترین سیکیورٹی پرحکومت پنجاب کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے پرامن اور شاندار ماحول میں شاندارکارکردگی دکھائی ، پی ایس ایل میں شائقین کرکٹ نے ٹیموں کی بھرپورحوصلہ افزائی کی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زندہ دلان لاہورکے جوش وخروش نے پی ایس ایل کی میزبانی کا حق ادا کردیا، میچ میں جوش وخروش ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام امن پسند ہیں، میچ کا انعقاد پُرامن پاکستان کی جیت اوردشمنوں کی شکست ہے۔
1,185 total views, no views today



