سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) انجینئر امیر مقام نے جو ترقیاتی کام کئے ہے وہ بر سر اقتدار ہوکر بھی کسی اور نے نہیں کی ، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کریگی ، پارٹی مشران جس کسی کو بھی ٹکٹ دیگا ہم ان کو کامیاب کرینگے ، ان خیالات کا اظہار ضلعی کونسلر شاہ ولی خان ،پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر فہد اللہ ، رحمت اللہ ، بخت بیدار ، میاں منیر اور دیگر نے یوتھ تنظیم سازی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر مقرر ین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور بقاء کے لئے آواز اٹھائی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ایک واحد پارٹی جس میں غریب عوام کی داد رسی کیجاتی ہے ، انہوں نے کہ مشیر وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کی صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے بغیر کوئی عہدہ سوات کے عوام کے لئے جو منصوبے لائیں ہیں وہ دوسری پارٹیوں کے عہدیدار وں جو کہ موجودہ حکومت میں برسر اقتدار ہے نہیں لائیں ، انجینئر امیر مقام بغیر کسی لالچ یہاں کے عوام کا خدمت کررہے ہیں اور اقتدار میں آکر اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ، انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں نے تبدیلی کے نام پر ووٹ لیکر عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ، آنے والے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن اکثریتی منڈیٹ سے کامیابی حاصل کریگی ، انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مشران جس کسی بھی ٹکٹ دیکر نامزد کریگا ان کے لئے دن رات محنت کرکے ان کو کامیاب بنائیں گے ، اس موقع یونین کونسل اسلام پور میں یوتھ کے لئے باعدہ تنظیم سازی کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق ضلعی کونسلر شاہ ولی خان کو چیف ایگزیکٹیو ،یوتھ صدر فضل رشید ، جنرل سیکرٹی زڑور خان ایڈوکیٹ مقرر کیا گیا جبکہ نائب صدر گل وارث ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد شعیب مقرر کیا گیا ، سوشل میڈیا کے صدر امتیاز ، نائب صدر حسین جبکہ علیم اللہ اور ابراہیم ممبران مقرر کیا گیا ۔
1,753 total views, 2 views today
Comments