سوات،ملاکنڈڈویژن میں بارش اور برفباری کا سلسلہ پانچویں رو ز بھی جاری ہے، سوات کے سیاحتی مقام کالام میں آٹھ فٹ ،مالم جبہ میں پانچ فٹ برف ریکارڈ کی گئی، جبکہ کالام جانیوالی شاہراہ بحرین سے اگے تین مختلف مقامات پر بند ہوگئی ہے، مقامی ذرائع کے مطابق شدید برفباری کے باعث کالام مینگورہ شہر مسلسل تیسرے روز بھی بند ہے ، بحرین سے اگے تین مختلف جگہوں پر لینڈسلائڈنگ کی وجہ سے سڑک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے،
سڑک کھولنے کیلئے پاک فوج کے جوانوں نے کام شروع کردیا ہے ، جن کو مقامی افراد کی مدد بھی حاصل ہے، اسی طرح مالم جبہ سڑک بھی کشورہ کے مقام پر برف کی وجہ سے بند ہوگئی ہے، جبکہ مینگورہ الپورئی شاہراٍہ بھی شانگلہ ٹاپ کے مقام پر بند ہو چکی ہے،ان سیاحتی اور پہاڑی علاقوں کے عوام شدید برفباری اور سڑکوں کی بندش کی وجہ سے اپنے گھروں تک محصور ہیں جبکہ ادویات کیساتھ ساتھ غذائی قلت کا بھی سامناکرنا پڑرہا ہے۔
427 total views, no views today


