سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن یکم اپریل کو سوات میں بھر پور طاقت کا مظاہرہ کریگی ، کبل گراؤنڈ میں جلسہ عام سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور دختر پاکستان مریم نواز شریف خطاب کریں گے ، تیاریوں کے لئے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی ، پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سوات کے زرائع کے مطابق یکم اپریل کو اتوار کے روزپر دپہر دوبجے کبل گراؤنڈ میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف جلسہ عام سے خطا کریں گے جس میں پاکستان مسلم لیگ ن اپنی طاقت کا مظاہر کریگی ،وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر نے جلسے کے تیاریوں کے حوالے سے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی ہے اور انہیں ذمہ داریاں سونپی ہے اور کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف اور مریم اورنگزیب کے جلسے کے لئے تمام کارکن اپنی ذمہ داریاں نباتے ہوئے مسلم لیگ ن کا پیغام گھر گھر پہنچائیں اور عوام کو جلسے میں آنے کا دعوت دیں ۔
1,594 total views, 2 views today