سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) سوات کے تحصیل کبل سے تعلق رکھنے والا پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما اور مراد سعید کا قریبی دوست ڈاکٹر حضرت علی عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے ، انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی کے ساتھ باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا ۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر حضرت علی پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی مراد سعید کا دست راست سمجھا جاتا تھا کیو نکہ جب 2013کے عام انتخابات میں مراد سعید کے ساتھ ہر وقت کمپین میں ڈاکٹر حضرت علی ساتھ ساتھ تھے اور انہوں نے مراد سعید کے لئے بے پناہ قربانیاں دی تھے ،گزشتہ کئی مہینوں سے ڈاکٹر حضرت علی اور مراد سعید کے درمیان رابطے کم ہوتے دکھائی دے رہی تھے جس کا یہ نتیجہ نکل آیا کہ ڈاکٹر حضرت نے عوامی نیشنل پارٹی کا انتخاب کیا اور مراد سعید سے جد ا ہوگیا اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا ڈاکٹر حضرت علی ایم این اے مراد سے ناراضگی کے اظہار میں کچھ اہم انکشافات کرسکتے ہیں یا نہیں اور یہ ائندہ وقت ہی بتائے گا ۔
796 total views, 6 views today