لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں گوجرانوالہ میں مارے جانے والے نوجوان کی ہلاکت کیس کی سماعت ہوئی ۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت خاتون نے تفصیلات بتائے ہوئے کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہو گئی۔خاتون نے الزام عائد کیا کہ گھرپرقبضے کیلئے پولیس نے میرا 18 سالہ بیٹامارڈالا،خاتون کا کہناتھا کہمیرے سامنے بیٹے پربہیمانہ تشددکیاگیا۔متاثرہ خاتون کا کہناتھا کہ پولیس والے بیگم کوٹ میں مجھے زیادتی کانشانہ بناتے رہے ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جوڈیشل انکوائری میں پولیس والے مجرم قرار پائے گئے ہیں،چیف جسٹس ثاقب نثارنے تمام ملزموں کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اورڈی آئی جی ابوبکر خدا بخش کو انکوائری ٹیم کا سربراہ مقرر کردیا اور انہیں بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
1,607 total views, 2 views today