سوات،سیاسی وسماجی کارکن ٖفیصل چٹان نے کہا ہے ناروا لوڈشیڈنگ نے کاروباری طبقے کو متاثر کیا ہے جس کو ووٹ دئے ہیں وہ خود فریاد کررہے ہیں عوام فریاد لیکر کس کے پاس جائے،اقتدار کی کرسیوں پر بیٹھنے والے عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ،وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے کچھ عرصہ پہلے خود اقرار کیا تھا کہ سوات
کے عوام بجلی چوری نہیں کرتے اور سو فیصد بلوں کی ادائیگی کررہے ہیں مگر اس کے باوجود صوبے میں سب سے زیادہ سوات میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہیں جو انتہائی افسوسناک ہیں،انہوں نے کہا ممبر قومی اسمبلی ٹاک شوزمیں چیخنے کے بجائے سوات کے عوام کیساتھ بجلی لودشیڈنگ کے نام پر ہونے والے ظلم کے بارے میں اواز بلند کرے کیونکہ ممبر صوبائی اسمبلی عوام سے چندوں کے اپیل کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے،قرانی ایات سے تقریر شروع کرنیوالے ممبران اسمبلی عوامی مسائل کے بارے میں مکمل چشم پوشی اختیار کرچکے ہیں ہم ممبران اسمبلی سے مطالبہ کرتے ہیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے۔
378 total views, no views today


