بریکوٹ(ریاض احمد سے)ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے کہا ہے کہ امیرمقام گیس اور ٹرانسفارمر کی سیاست چھوڑ دیں، سوات کیلئے اگر کچھ کرنا ہے تو کوئی میگا پراجیکٹ لائے ، اداروں کو مفلوج نہ کیا جائے کیونکہ یہ عوام کے ادارے ہیں ، سوئی گیس محکمے بریکوٹ کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں بصورت دیگر احتجاج کی قیادت خود کرونگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر سوئی گیس کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی ، ایم این اے عائشہ سید نے کہ وفاقی ادارے عوام کو ریلیف دیں نہ کہ وہ ان کے مسائل میں مزید روڑے اٹھکائے ، انہوں نے کہا کہ امیر مقام سوئی گیس اور ٹرانسفارمر کی سیاست چھوڑ دیں وہ اگر سوات کے عوام کیساتھ مخلص ہیں تو کوئی بڑا میگا پراجیکٹ سوات کیلئے لیکر ائیں، انہوں نے محکمہ سوئی گیس پر زور دیا کہ وہ تحصیل بریکوٹ کے عوام کے گیس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے اگر وہ اس میں ٹال مٹول یا کسی شخص کے منع کرنے پر مسائل حل نہیں کرتے تو پھر اسلام اباد میں سوئی گیس کیخلاف مظاہرے کی قیادت میں خود کرونگی، کیونکہ یہ ادارے کسی فرد کیلئے نہیں بلکہ عوام کے خدمت کیلئے ہیں، انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام کو ہر دور میں لوٹا گیا ، اور نام نہاد نعروں پر ووٹ لیکر عوامی مسائل سے لاپرواہی بھرتی گئی ، انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام مزید ظلم برادشت نہیں کرینگے، انہوں نے صوبائی اور وفاقی اداروں پر زور دیا کہ وہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں۔
2,320 total views, 2 views today