بریکوٹ (سہیل باچہ سے)ایم پی اے عزیزاللہ گران پر الزامات لگانے والوں سے علاقے کے ترقی ہضم نہیں ہو تی ،ایم پی اے عزیزاللہ گران نے علاقہ کنڈاک جھانگر ، دیگر تمام بانڈہ جات میں جو ترقیاتی کام کئے جس کی مثال گزشتہ 70 سالوں میں نہیں ملتی،کنڈاک جھانگر کے تمام بانڈہ جات پر ایم پی اے عزیزاللہ گران کے پوزیشن پہلے سے کئی گنا ہ زیا دہ مضبوط ہیں ، جو عزیزاللہ گران کے کارکردگی اور ان پر عوام کا اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ویلج کونسل ابوہا کے نائب ناظم حسن گل کا عزیزاللہ گران پر بے جا الزامات لگانے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار علاقہ کنڈاک جھانگر ،نری بنڑسے تعلق رکھینے والے فاتح محمد ، ملاجان، نور محمد ، شمیشر ، سید محمود شیر محمد شیر زادہ ، شیرروان ، ویگر نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ، انہوں نے کہا کہ علاقہ کنڈاک جھانگر میں ایم پی اے عزیزاللہ گران نے ریکارڈ ترقیاتی کام کر چکے ہیں جس میں بلوکلے سکول کو پرائمری سے اپ گریڈ کرکے میڈل کا درجہ دیاگیا۔ جھانگر میں گرلز پر ائمری سکول کی تعمیر اور ساتھ ہی بوائزسکول کی تعمیر صوبائی حکومت اور عزیزاللہ گران کا کارنامہ ہے۔ اس کے علاوہ میاں جئے سکول جو کہ 8سالوں سے بندپرا تھا، تحریک انصاف کے حکومت نے چالو کر دیا، اس کے علاہ ایم پی اے عزیزاللہ گران نے علاقے میں پینے کی صاف پانی کا مسلہ کو مدنظر رکھ کر گھر گھر کو پینے پانی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہزاروں فٹ پائپ لا ئین فراہم کردیا۔ اور ساتھ ہی اس علاقے میں مختلف مقامات پر 5 ہنڈ پمپس لگائیں ہے، اس کے علاقہ بلوکلے سے نری بنڑ تک کچہ روڈ پر تعمیراتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔کنداک سے سمفالو تک کچہ روڈ کو تعمیر کردیاہے۔ جس میں 500 فٹ تک پکا کیا گیا ہے اور مزید بھی جلد مکمل ہو جا ئیں گے۔ اس علاوہ بلوکلے کنڈاک ، اور گارام میں بے شمار گلیوں کوچوں کو پختہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کنڈاک جھانگر و دیگر مضافاتی بانڈہ جا ت میں 8 کروڑ تک روپے تک ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہو ئی ہیں ۔ انشااللہ چند دنوں میں کنڈاک جھانگر سے بنجیر بابا اور چنارونوں تک کچہ روڈ پر کام کا اغاز کر دیا جا ئے گا، انہوں نے کہا کہ ویلج کونسل ابوہا کے نائب ناظم حسن گل نے زمینی حقائق کے بر عکس بلاجواز تنقید کی ہے شاید ان کے ذاتی مفادات حاصل کرنے میں ناکامی کی وجہ سے ایسی الزامات لگا ئی ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کنداک جھانگر دیگر تمام بانڈہ جات میں 98فیصد عوام پاکستان تحریک انصاف کو سپورٹ کرتے ہیں ۔ آنے والا الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کر یں گے، حسن گل اور چند دیگر پارٹیوں کے ایجنٹوں نے پاکستان تحریک انصاف اور ایم پی اے عزیزاللہ گران پر بے جا الزامات لگا کر اپنے قدبڑاھانے کیلئے ناکام کوشش کر رہے تھے۔ انشااللہ ئندہ دومہنوں میں مزید لاکھوں روپے تر قیاتی منصوبوں پر کام شروع ہو جا ئے گا،
1,896 total views, no views today
Comments



