بریکوٹ (مسوات نیوزڈاٹ کا) تھانہ غالیگے پو لیس سٹیشن کے حدودمیں واقع چوکی ابوہا میں تعینات انچارج آے ایس ائی محمد آیاز خان کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ سب انسپکٹر محمد آیاز خان کا شمار سوات کے ایماندار قابل ترین پولیس افسران میں ہو تا ہے ، سب انسپکٹر محمد آیاز خان کو ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ سید زمان شاہ خان، اور ایس ایچ او تھانہ غالیگے رحیم خان نے سب انسپکٹر بیج لگا کر مبارکباد پیش کر دی۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز تھانہ غالیگے میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہو ا ۔ جس میں ڈی ایس پی سرکل سیدزمان شاہ خان کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ غالیگے رحیم خان، ایڈیشنل ایس ایچ او امیر بہادر ، تھانہ شموزئی کے ایس ایچ او امین خان، انچار ج انوسٹی گیشین بہادر خان، محر ر تھانہ غالیگے زمردشاہ خان، مددمحر ر حاجی حضرت ولی خان ، حوالدشاہ خالد خان، و دیگر کثرتعداد میں موجود تھے۔ ڈی ایس پی سید زمان شاہ خان، ایس ایچ او تھانہ غالیگے رحیم خان نے سب انسپکٹر محمد آیا ز خان کو پر وموشن کا بیج لگا کر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی بریکوٹ سید زمان شاہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پولیس کی ڈیوٹی عین عبادت ہے مگر اختیارات سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی ہرگز کو شش نہ کریں کیونکہ پولیس عوام کے خادم ہیں اور عوام کے جاں و مال کے تحفط پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔اس موقع پر تر قی پانے والے سب انسپکٹر محمد آیاز خان نے تمام افسران اور سٹاف کا شکر یہ ادا کیا۔
2,056 total views, no views today



