سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) وانا وزیر ستان سے گرفتار کئے گئے عارف وزیر کو رہا کیاجائیں اور پی ٹی ایم کے رہنماؤں کو دھمکیاں دینا بند کیا جائیں ، ان خیالات اظہار پختون تحفظ مومنٹ ملاکنڈ ڈویژن کے صد ر اقبال خان عیسیٰ خیل ایڈوکیٹ ، اظہار ، فواد خان اور دیگر نے پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہاکہ عارف وزیر کی گرفتاری قابل مذمت ہے ، انہیں فوری طور پر رہا کیا جائیں اور ہمیں ہمارا آئینی اور قانونی حق دیا جائیں ، انہوں نے کہا کہ روز اول سے پختونوں کے ساتھ ذیادتیاں کی جارہی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہوچکی ہے ، اب ہم اسکو مزید برداشت نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ احتجاج ہمارا آئینی حق ہے ، بعض لوگوں کی جانب سے پی ٹی ایم کے ممبران کو دھمکیاں دی جارہی ہے یہ سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائیں اور تمام ادارے آئینی دائرے میں رہ کر اپنا کام کریں ۔
1,390 total views, no views today



