سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سوات سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے کہا ہے کہ سوات کے لوگوں نے مجھے جو عزت دی ہے انکو کبھی نہیں بھول پاؤنگا اور یہاں کے عوام کی خدمت کرکے مجھے دلی خوشی محسوس ہوئی ہے ، ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر افس میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر نئے تعینات ڈپٹی کمشنر شاہد محمود اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طاہر نے انہیں شیلڈ دیا جبکہ اے سی ہیڈکوارٹر شہاب محمد خان ، اے اے سی سید عامر علی شاہ ،سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، یونین کے صدر فضل رحیم خان ، الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حضرت بلال ماماجی ، سینئر صحافی محبوب علی ، اے سی جان محمد ، محمد اسرار سمیت دیگر افسران موجود تھے ، عامر آفاق نے کہا کہ میں نے یہاں پر دس ماہ کا عرصہ گزار کر یہاں کے عوام کی ہر ممکن خدمت کرنے کی کو شش کی ہے اور اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیئے ہیں اور یہاں کے عوام نے مجھے جو محبت اور عزت دی ہے اس سے ہمارا ایک مستحکم رشتہ قائم ہوگیا ہے اور جہاں بھی رہوں ان کو یاد رکھونگا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے انکو خراج تحسین پیش کیا ۔
1,802 total views, no views today



