اسلام آباد: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب کے دوران کہناتھا کہ 5 سال سے یہی خواب دیکھا کہ پاکستان واپس جاؤں۔نوبل انعام یافتہ قوم کی بیٹی ملالہ یوسف زئی تقریباً ساڑھے پانچ سال بعد وطن واپس آئی ہیں، پاکستان واپسی پر انہوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی، ملالہ یوسف زئی کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب منعقد کی گئی جہاں ملالہ خطاب کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔سال بعد پھر اپنے وطن اپنی مٹی پر قدم رکھے ہیں، میں زیادہ روتی نہیں ہوں لیکن آج پتہ نہیں کیوں ایساہوا۔ اس وقت 20 سال کی ہوں لیکن میں نے بہت کچھ دیکھ لیا ہے، 5 سال سے یہی خواب دیکھا کہ پاکستان واپس جاؤں۔
2,002 total views, 2 views today
Comments