کبل(تحصیل رپورٹر) ڈویژنل یوتھ صدر حضرت علی کے اے این پی میں شمولیت سے مالاکنڈ ڈویژن میں پی ٹی آئی کی کمر ٹوٹ چکی ہے،پی ٹی آئی کے نا قص کارکردگی،آئین و منشور اور نظریے کے خلاف ورزی پر دیرینہ کارکن پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہیں ،تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے پانچ سالہ دور اقتدار ناچ گانوں ،دھرنوں اور انتشار کی سیاست میں گزار کر قوم کو مایوس کردیاہے،صوبائی حکومت نے قرضے لے لے کر پختون قوم سمیت آنے والے حکومت کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے،باچا خان خدائی خدمتگار تھے جنہوں نے قوم کے لئے زندگی وقف کردی تھی ،اے این پی پختون قوم کی واحد ترجمان پارٹی ہے جس میں ورکر کو عزت و احترام دیا جاتا ہے،حلقہ پی کے 7میں اے این پی متحد ہیں ،آئندہ الیکشن میں پوری قوم خصوصا نوجوانوں کے ووٹ کی طاقت سے مخالفین کو شرمناک شکست سے دوچار کرکے جملہ عوامی محرومیوں کا ازالہ کرینگے ان خیالات کا اظہار اے این پی کے مرکزی جائنٹ سکریٹری خان نواب،سابق ایم پی اے وقار خان،نامزد این اے امیدوار شیر شاہ خان،ابراہیم دیولئی،حضرت علی،افتخار خان،حیدر علی،ثناء اللہ شاہ،اسد خان،فواد خان،شوکت خان،خورشید خان،صبور خان،عبد المالک،طارق خان،ریاض خان شیر احمد،معراج،شیر بہادر اور دیگر نے پی ٹی آئی سے ناطہ توڑ کر اے این پی میں شامل ہونے والے سابق ڈویژنل صدر حضرت علی کے اعزاز میں این وائی او کے زیر اہتمام شاہ ڈھیرئی میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے زوال کا شکار ہے اسی وجہ سے سرگرم کارکنان دھڑا دھڑ سرخ جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر سابقہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والوں نے پانچ سالہ دور اقتدار میں مایوسی و محرومی کے سیوا کچھ نہ دیا جس سے صاف واضح ہے کہ آئندہ دور اے این پی کا ہے انہوں نے ڈاکٹر حضرت علی کو این وائی او ضلع سوات کے کونسلر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ موصوف اپنے اعلی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملک وقوم کی خدمت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ الیکشن میں پختون قوم خصوصا نوجوانوں کے ووٹ کی طاقت سے لالٹین کے نشان سے نامزد تمام امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراکر عوامی حکومت قائم کرینگے جس کے لئے ککارکنان باچا خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کی تیاری شروع کریں۔
1,724 total views, no views today



