کبل(الطاف خان سے) پاک فوج کے زیر نگرانی ہنستا مسکراتا سوات کے تحت رنگین سوات مقابلے گذشتہ روز تحصیل کبل کے یونین کونسل دیولئی میں منعقد ہوئے جہاں پر ویلج کونسل دیولئی ون،دیولئی ٹو ،سم دیولئی اور سم دیولئی کے مابین صفائی ستھرائی کا مقابلہ ہوا جسمیں ویلج کونسلدیولئی ٹو نے پہلی پوزیشن حاصل کی اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ضلعی کونسلر طارق خان، وی ڈی سی چےئرمین اختر علی خان،نے بہترین کارکردگی پر ویلج کونسلدیولئی کے ناظم رحیم شاہ کو ونر ٹرافی دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جنہوں نے کشیدہ حالات کے بعد نہ صرف سوات کے لوگوں کو قلیل مدت میں دوبارہ آباد کیا بلکہ انفراسٹرکچر کی بحالی اور لوگوں کی معیار زندگی بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا انہوں نے پاک فوج کے ساتھ ہر موڑ پر تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا اس پروگرام کے تحت یونین کونسل ٹال کے ویلج کونسل دردیال ون ،دردیال ٹو ،ٹال اور سمئی کے مابین والی بال کے زبردست مقابلے ہوئے جس کے فائنل میں ویلج کونسل ٹال نے ویلج کونسل دردیال ون کو شکست دے کر ونر ٹرافی اپنے نام کرلی ضلعی کونسلر رحمد ل شاہ اور وی ڈی سی چئیرمین ملک احمد خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
1,786 total views, 2 views today