سوات(خورشید علی )ملالہ یوسفزئی نےکہا ہے کہ سوات اکر بہت خوشی محسوس کررہی ہوں ، سوات جنت کا ٹکرا ہے، ایسی جگہ دنیا بھر میں نہیں ہے، تعلیم مکمل کرنے کے بعد سوات واپس اونگی، ان خیالات کااظہار انہوں کیڈیٹ کالج سوات میں طلبائ سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملالہ یوسفزئی پانچ سال بعد سوات ائی ہیں، وفاقی حکومت کے ہیلی کاپٹر میں وہ سرکٹ ہائوس اتری، جہاں سے وہ خپل کور فائونڈیشن گئی، اس کے بعدوہ اپنے پرانے گھر لنڈیکس اور خوشحال سکول گئی، جہاں پر ملالہ یوسفزئی نے اپنے سہیلیوں اور خاندان کے دیگر افراد کیساتھ ملاقات کی، اس کے بعد ملالہ یوسفزئی کیڈیٹ کالج گئی جہاں پر انہوں نے طلبائ و طالبات کیساتھ گفتگو کی، اس موقع پر ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ سوات انے کا پختہ ادارہ ہے تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس سوات اونگی، کیونکہ اس وادی جیسی خوبصورت ترین وادی دنیا میں کہی بھی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ سوات اکر بہت خوشی محسوس کررہی ہوں، سوات جنت کا ٹکڑا ہے، اس سے قبل جب وہ اپنے ابائی گھر پہنچی تو ابدیدہ ہوگئی ، ملالہ یوسفزئی اپنے کمرے بھی گئی جہاں پر وہ کچھ وقت ٹھری رہی ، ملالہ کے والد ضیائ الدین نے ان کو تسلی دی ۔کیڈیٹ کالج کے دورہ کے بعد ملالہ یوسفزئی کو ضلع شانگلہ کا فضائی دورہ کرایا گیا اور پھر وہ دوبارہ اسلام اباد کیلئے روانہ ہوگئیں ۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ، ملالہ یوسفزئی کے گھر اور سکول جانے والے تمام راستے بند تھے، اس پر سیکورٹی فورسز کے اہلکار تعینات کئے گئے تھے،
1,758 total views, 2 views today