سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک ترقی سے محروم ہے ۔نوجوان متحدہوکر کرپٹ نظام کا بوریا بستر گول کردے ۔آنے والا دور جماعت اسلامی کا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ویلج کونسل بارامہ میں یوتھ شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ اورنااہل حکمرانوں کی لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے قوم مایوسی کا شکار ہے ۔ سوات کے عوام پینے کے صاف پانی اور ہسپتال میں علاج معالجہ سے محروم ہیں ۔ہسپتال میں معمولی آپریشن کے لئے بھی ایک سال کا ٹائم دیا جاتا ہے جوکہ انتہائی شرمناک ہے ۔اس موقع پر سینکڑوں نوجوانوں نے دیگر پارٹیوں سے استعفٰی دیکر جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی ۔جلسہ سے امیر جماعت اسلامی پی کے 5حاجی محمدیاسین ، مقامی امیر پروفیسر خواجہ نوید ، ویلج کونسل ناظم صدیق اور زونل یوتھ صدر شوکت علی نے بھی خطاب کیا ۔
1,278 total views, 2 views today
Comments