بریکوٹ،پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ نے کم وولٹج ، ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ذبر دست احتجاجی مظاہروں اور دھرنے کی دھمکی دیدی ، ایم این اے مرادسعید کا محکمہ واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہر ے مکمل حمایت اعلان کر دیا ، ، محکمہ واپڈا اپنا قبلہ درست کر یں، عوام کو ریلف دیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ
کے صدر انجینئر شرافت علی نے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ محکمہ واپڈا کے طرف سے تحصیل بریکوٹ کے ساتھ سوتیلی ماں کے جیسا سلوک عرصہ دراز سے جاری ہے ، بجلی کی کم وولٹج کے وجہ سے بریکوٹ محلہ خزانہ ، اورکنڈواباد محلہ کے ٹرانسفارمر ائے خراب ہو تے ہیں ، ظالمانہ لوڈشیڈ نگ اور کم وولٹج کی وجہ سے تحصیل بریکوٹ میں مساجد میں ضو اور گھروں میں پینے کیلئے پا نی نایاب ہو گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈ نگ کی کوئی مقررہ وقت معلوم نہیں بلکہ دن رات میں کئی کئی مرتبہ بجلی غائب ہو جا تی ہے ، سخت گر می ، اور خطر ناک مچھروں کے باعث نونہال بچوں کے چخ و پکار کے اوازیں دور دور تک سنی جاتی ہے ، انہوں نے کہا کہ وفافی حکومت صوبہ خیبر پختوں خواہ کے ساتھ رویہ معتصبا نہ اور نا مناسب نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ ایم این اے مراد سعید کا بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈ نگ اور کم وولٹج کے خلاف احتجاجی مظاہر وں میں بھر شرکت کر ینگے ، اور ایم این اے مرادسعید کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنگے ، انہوں نے کہا کہ محکمہ واپڈ اکے اعلیٰ حکام اور وفاقی حکومت سوات کے عوام کے ساتھ ظلم کا سلسلہ بند کیا جائیں ، بصورت دیگر محکمہ واپڈ ا کے خلاف بھر پور احتجاج اور دھرنا دینگے ، جس کی ذمہ داری محکمہ واپڈ کے اعلی حکام اور وفاقی حکومت پر عائد ہو گی ،
468 total views, no views today


