سوات(عزیز کالامی سے)سوات کے سیاحتی وادی مانکیال میں خسرہ کی وبائ پھوٹنے کے بعد محکمہ صحت کی ٹیمیں وادی پہنچ گئی ، محکمہ صحت نے وادی میں بچوں کو خسرے کے ٹیکے پلانا شروع کردیئے ہیں، جس کی تصدیق تحصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب نے بھی کردی ہے، تحصیل ناظم کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم کے پہنچنے سے پہلے چاربچوں کی موت ہو چکی تھی جبکہ تیرہ بچے اس سے متاثر تھے، تاہم میڈیکل ٹیم کے پہنچنے کے بعد علاقہ میں بچوں کوویکسین پلائی جارہی ہے جس سے وبائ پر کنٹرول پایا جا چکا ہے، محکمہ صحت سوات کے مطابق میڈیکل ٹیم علاقہ میں اس وقت تک رہے گی جب تک وبائ کا خاتمہ نہیں ہو جا تا ۔
1,799 total views, no views today
Comments



