سوات، سوات کے سیاحتی علاقہ وادی کالام میں موٹر کار دریائے سوات میں جاگری ، ایک شخص جاں بحق ، خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ، زخمی افراد سول ہسپتال کالام منتقل ، کالام پولیس کے مطابق کالام بازار میں غواگئی موٹر کار خراب سڑک کی وجہ سے دریائے سوات میں جاگری ، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے
جبکہ ایک شخص ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، زخمی ہونے والے افراد کو مقامی لوگوں نےا پنی مدد اپ کے تحت بے ہوشی کی حالت میں دریائے سوات سے نکالا ، اور ان کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے گئے ،حادثہ کےبعد موٹر کار کا ڈرائیور جاعہ وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،،پالیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
429 total views, no views today
Comments


