کبل(تحصیل رپورٹر) پاک فوج کے زیر اہتمام کھیل ہماری شان یوسی لیول راونڈ مقابلوں کے دوران خان بابا سٹیڈیم کتیاڑ میں والی بال کے تین میچ منعقد ہوئے جس میں یوسی توتانوبانڈئی نے شاہ ڈھیرئی،یوسی کالاکلے نے منجہ اور یوسی دیولئی نے یوسی ٹال کو شکست دیکر ونر کا اعزاز حاصل کیا انہی مقابلوں کا سیمی فائنل آج تین بجے یوسی کالاکلے اور یوسی دیولئی کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ یوسی توتانوبانڈئی ٹاس جیت کر پہلے ہی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی ہے فائنل بروز بدھ کھیلا جا ئے گا اس موقع پر سابق ایم پی اے وقار خان،اے این پی سوات کے ڈپٹی جنرل سکریٹری ابراہیم دیولئی،وی ڈی سی چئیرمین میاں سید حبیب،اختر علی خان،عبد المالک،طارق خان،نسیم واجد،معراج علی ،انور ،لیاقت علی اور دیگر نے فاتح ٹیموں کو مبارکباد اور ہارنے والے ٹیموں کو مزید محنت کی تلقین کی انہوں نے پاک فوج کا بھی شکریہ ادا کیا جو ملک وقوم کے حفاظت سمیت کھیل کھود کے سرگرمیوں کو فروغ دے نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے روکنے اور مثبت سرگرمیوں میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لئے وقتا فوقتا مختلف کھیلوں کا انعقاد کرتے ہیں جس سے لوگوں کو بھی تفریح کے بہتر مواقع فراہم ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ علاقے کے کھلاڑیوں کو اگر بہتر ماحول اور سہولیات فراہم کی جائیں تو انکو قومی ٹیموں تک رسائی سے کوئی نہیں روک سکتا انہوں نے یقین دلایا کہ وہ علاقے کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
1,500 total views, no views today



