وفاقی کابینہ نے کشمیری عوام کے حق میں اور ان پر جاری بھارتی مظالم کیخلاف جمعے کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کااعلان کیاہے۔وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں وزیرخارجہ محمدآصف نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے اجلاس کو بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم کا نشانہ بننے والے بے گناہ کشمیریوں کیلئے عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنے کی غرض سے پاکستان کی کوششوں کے بارے میں بتایا۔وفاقی کابینہ نے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔اجلاس میں ایک قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں کہاگیا کہ کابینہ کے ارکان بدھ کے روز آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔اجلاس میں آزادجموں وکشمیر کے صدرسمیت وزیراعظم کے خصوصی نمائندوں کو منتخب ممالک کے دارالحکومتوں میں بھیجنے کافیصلہ کیاگیا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کواجاگر کیاجاسکے۔اجلاس میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی گئی جس کے نتیجے میں شوپیاں اور اننت ناگ میں بیس سے زائد بے گناہ کشمیری شہید ہوئے۔
1,022 total views, no views today



