سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) سوات میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، سوات تعلیمی بورڈ میں ایک شخص بیک وقت چار عہدوں پر تعینات ہے ،اسسٹنٹ سیکرٹری عمر حسین بیک وقت گریڈ 19، گریڈ 18اور گریڈ 17کے عہدوں پر براجماں ہے اور سیکرٹری بورڈ ،کنٹرولر امتحانات ،اسسٹنٹ سیکرٹری اکیڈمکاور اسسٹنٹ کنٹرولز سیکریسی بن بیٹھے ہے ،کنٹرولرامتحانات پروفیسر عنایت اللہ کے 14اپریل تک کی خدمات کے باوجود خود حکمنامہ جاری کیا ،پرفیسر عنایت اللہ نے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی ۔سوات بورڈ کے اس وقت تین اضلاع جس میں سوات ، بونیر اور شانگلہ میں میٹرک کے امتحانات چل رہی ہے جبکہ دوسری جانب تعلیمی بورڈ میں انتظامی صورتحال گڑبڑ ہونے سے طلباء سخت پریشان ہیں اور صوبائی حکومت نے مکمل طور پر خاموشی اختیار کرلی ہے ،سوات نیوز ڈاٹ کام کے ذرائع نے نام نہ ظاہر ہونے پر بتایا کہ سوات بورڈ میں چار عہدوں پر براجماں شخص کے ساتھ سوات کے ممبران اسمبلی کا سپورٹ حاصل ہے اور ان ممبران اسمبلی کا تعلق صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے والے پاکستان تحریک انصاف سے ہیں ، ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوچکا ہے کہ اگر ایک شخص چار عہدوں پر میٹرک امتحانات میں نگران ہے تو پھر وہ وہ اپنے خاص تعلیمی اداروں کو میٹرک پوزیشنیں بھی دی جانے کا امکان ہے ۔ ادھر جب سوات نیوز ڈاٹ کام نے سوات تعلیمی بورڈ سے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا تو کوئی فون بھی نہیں اٹھا رہے ۔
1,376 total views, no views today



