سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے صدر و چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ورکرز پارٹی کا عظیم سرمایہ ہے اورسوات کے ورکرز نے ہمیشہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نظریے پر عمل درامد کیا ہے اور سوات کے کارکنوں نے پارٹی ہمیشہ عظیم قربانیاں دی ہے اور سخت حالات میں ہمیشہ صف اول رہے ہیں ۔پارٹی کارکنان سوشل میڈیا ،پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر پروپیگنڈے سے اجتناب کریں ۔انہوں نے کہا کہ جو بھی کارکن پارٹی کے ٹکٹ کیلئے اپلائی کرنا چاہتے ہیں تووہ ضرور اپلائی کریں ۔لیکن پارٹی وژن کو سوشل میڈیا کے ذریعے نقصان نہ پہچائیں کیونکہ ہمیں عمران خان کے نظریے کو مدنظر رکھتے ہوئے عمل درآمد کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ہر کسی کو پارٹی کے ٹکٹ کیلئے اپلائی کرنے کا حق حاصل ہیں،لیکن پارٹی ٹکٹ سے پہلے اپنے ٹکٹ کا اعلان کرنا پارٹی منشور کے خلاف ورزی ہے لہذا کارکنوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ پارٹی کی منشو رکے خلاف ورزی نہ کریں ورنہ ان کے خلاف پارٹی منشور کے مطابق کاروائی کی جائیں گی۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پارٹی ضلع سوات میں جس کے لئے پارٹی ٹکٹ کا اعلان کریں گے توہم اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور ان کے کامیابی کے لئے کسی بھی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
1,940 total views, no views today
Comments



