مینگورہ، واٹر سپلائی انچارج مینگورہ سٹی اختر ایوب خان کے کوششوں سے مینگورہ شہر میں پانی قلت کے اہم مسلے میں کمی اگئی،عرصہ دراز سے بند پڑے پانچ ٹیوب ویلز کو چالو کیا جا چکا ہے جبکہ کئی مقامات جہاں پانی کا مسلہ درپیش ہے وہاں پر غیر ملکی اور مقامی غیر سرکاری اداروں کے تعاون سے نئے ٹیوب ویلز بنا رہے ہیں جس سے پانی قلت کا مسلہ ختم ہو جائے گا۔سابقہ واٹر سپلائی انچارج کے دورمیں سے شہر میں پانی کے عدم فراہمی پر ہر روز احتجاج اورمظاہرے ہورہے تھے جوا ب تقریبًا ختم ہوچکے ہیں
،شہریوں نے واٹر سپلائی انچارج اختر ایوب کے کا رکردگی پر اطمینان کا اظہار کر دیامینگورہ شہر کے واٹر سپلائی انچارج اختر ایوب خان نے جب سے چارج سنبھالا ہے مینگورہ شہر میں پانی کے سنگین مسلے کو تقریبا ختم کر چکے ہیں۔مینگورہ اور سیدو شریف کے کچھ علاقوں میں دو سال سے بھی زیادہ عرصہ پہلے کئی نئے ٹیوب ویلز بنائے گئے تھے جن کے تین تین بار افتتاح بھی ہوئے مگر چالو نہ ہوئے اختر ایوب خان نے چارج سنبھالتے ہی ان ٹیوب ویلز کو چالو کرنے کیلئے محکمانہ کو ششیں شروع کردی اب تک پانچ ٹیوب ویلز کا چالو کیا جاچکا ہے جس سے شہریوں کو پانی کی فراہمی ہورہی ہیں،جبکہ کئی بار ایسے مواقع بھی ائے ہیں جس میں اپنے جیب خرچ سے خراب ٹیوب ویلز کی مرمت کی کچھ دن پہلے مینگورہ کے نواحی علاقہ پانڑ میں ٹیوب ویل خراب ہو چکا تھا جس جے ساری اخراجات واٹرسپلائی انچارج نے برداشت کئے ، جبکہ تھوڑاعرصہ پہلے ریکارڈ تعداد میں ہونے والے احتجاجوں اور مظاہروں میں بھی کمی ائی ہیں شہریوں کا کہنا ہے واٹر سپلائی انچارج اختر ایوب خان کے مخلصانہ کوششوں اور دن رات کام کیوجہ سے شہر میں پانی کے سنگین مسلئے میں کمی واقع ]وگئی ہیں اور ممکن ہے تھوڑی ہی عرصہ میں پانی کی قلت کا مسلہ مکمل ہوجائے ۔شہریوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے اختر ایوب کے صلاحیتوں کے اعتراف اور دن رات کام مخلصانہ کام پر اعزازی شیلڈ دی جائے ۔
487 total views, no views today


