سوات، پختونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹرخالد محمودخالدنے کہا ہے کہ وفاقی وزیرپانی وبجلی قوم سے معافی مانگنے کی بجائے اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے،مرکزی اورصوبائی حکومت نے عوام کو مایوس کردیاہے ،بحرانوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عوام کا حکمرانوں پر سے اعتماد اٹھ چکاہے
اوروہ کسی مسیحاکی راہ دیکھ رہے ہیں،میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرخالدمحمودخالد نے کہا کہ بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا جیناحرام کررکھا ہے ،عوام کو قدم قدم پرمایوسی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،مہنگائی بے روزگاری اوردیگرمسائل ومشکلات نے عوام کو زندہ درگورکردیا ہے مگرحکمرانوں کو اس کا کوئی احساس نہیں،انہوں نے کہاکہ عرصہ درازسے جاری بجلی بحران کے خاتمہ کیلئے کسی بھی حکمران نے سنجیدگی سے اقدام نہیں اٹھایا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان لیڈروں کو صرف اقتدارکے حصول سے مطلب ہے عوامی مسائل کے حل میں ان کی کوئی دلچسپی نہیں،انہوں نے کہاکہ سوات میں وقت بے وقت بجلی بند ہوتی ہے مگرافطار،سحری اورنماز کے اوقات میں خصوصی طورپربجلی کی سپلائی معطل کی جاتی ہے جوواپڈااورحکومت کی عوام دشمنی کا زندہ ثبوت ہے،انہوں نے کہاکہ ایک طرف عوام اندھیروں میں بھٹک رہے ہیں اوردوسری طرف حکمران اقتدارکے مزے لوٹ رہے ہیں جس پر جتنا افسوس کیاجائے کم ہے،انہوں نے کہاکہ اگر اب بھی حکومت نے بجلی سمیت دیگربحرانوں پر قابو پانے کیلئے عملی اقدمات نہ اٹھائے توعوام حکومت کے خلاف سراپااحتجاج بن جائیں گے۔
445 total views, no views today


