سوات ، یونیورسٹی آف سوات میں گذشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر محمد جہان زیب خان کی زیر صدارت تمام سیکشنل ہیڈز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کئی اہم امور کے بارے میں فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں آئندہ سیشن 2014-15کے داخلوں کے حوالہ سے لائحہ عمل تیار کیا گیا اور چند اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان کے فورا! بعد یونیورسٹی آئندہ سیشن کے داخلوں کا اعلان کرے گی۔ اس سلسلے میں تمام ڈیپارٹمنٹس سے نئے کورسز شروع کرنے کیلئے تجاویز مانگی گئیں۔ اس کے علاوہ نئے ڈیپارٹمنٹس شروع کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا اور تمام شرکاء سے اس بارے میں تجاویز لی گئیں۔ اجلاس میں جگہ کی کمی کا مسئلہ بھی زیر بحث آیا جس پر وائس چانسلر نے اجلاس کو بتایا کہ جگہ کی کمی یونیورسٹی آف سوات کا ایک اہم مسئلہ ہے اور اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ بھرپور تگ و دو کر رہی ہے۔ اجلاس کے دوران یونیورسٹی کے سال 2013-14کے اینول رپورٹ کے بارے میں ایک تفصیلی پریزینٹیشن بھی دی گئی۔ وائس چانسلر پروفیسر محمد جہانزیب خان نے اجلاس کو یہ بھی بتایا کہ یونیورسٹی کیلئے خریدی گئی چار نئی بسیں اگست کے مہینے میں یونیورسٹی پہنچ جائینگی جس سے طلباء کو ٹرانسپورٹ کے حوالے سے سہولت ہو جائے گی۔
938 total views, no views today


