مٹہ ( نما ئندہ ) مٹہ فورسزز کے اہلکاروں اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنا ن کی درمیان کالج چوک میں مولانا فضل الرحمان کے مٹہ میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں کی موقع پر تکرار فورسزز کے اہلکاروں نے کارکنان پر تشدد کرکے اپنے ساتھ لے گئے اطلاع ملتی ہی جے یوائی کے کارکنان بڑی تعداد میں کالج چوک مٹہ بازار پہنچ گئے مین روڈ کو ہرقسم ٹریفک کیلئے بند کردی گئی بعد میں کامیاب مذکرات ہونے کی بعد احتجاج کرنے والے پرامن منتشر ہوگئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ کالج چوک میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنان جو مٹہ میں مولانا فضل الرحمان کے 14اپریل کو ہونے والے جلسے کی تیاریوں اور بینرز لگانے میں مصروف تھے وہاں پر موجود فورسزز کے اہلکاروں اور کارکنان کے درمیان زبانی تکرار ہوئی جس پر فورسزز کے اہلکاروں نے کارکنان پر تشدد کرکے بعد میں اپنے ساتھ لے گئے جس کی اطلاع ملتی ہی جمعیت علماء اسلام کے بڑی تعداد میں کارکنان ضلعی امیر قاری محمود رہنماء ڈاکٹر امجد علی اور دیگر قائدین موقع پر پہنچ گئے جبکہ کارکنان نے مین روڈ احتجا جاً ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردی دریں اثناء اطلاع ملتی ہی ڈی ایس پی مٹہ سرکل اکبر خان شنواری ایس ایچ او راحت علی خان اور پولیس نفری بھی موقع پر پہنچ گئے بعد میں پولیس فورسزز اور جمعیت علماء اسلام کے قائدین کے درمیان کامیاب مذکرات کی نتیجے میں احتجاج کرنے والے کارکنان پرامن منتشر ہوگئے
1,437 total views, no views today



