مٹہ ( رحیم خان ) انجنئیرنگ یونیورسٹی راولپنڈی میں قتل ہونے والے پی ایس ایف کے صدر کامران خان کے قتل کی خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے مٹہ چوک میں شدید احتجاج پنجاب حکومت ذمہ داروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں یونیورسٹی ملزمان کی گرفتاری تک بند رکھیں اگر ملزمان کو گرفتار نہیں کی گئی تو پھر ذمہ داری مرکزی اور پنجاب حکومت پر ہوگی مرکزی اور صوبائی حکومت نے اگر ملزمان کو گرفتار نہیں کی تو پھر ہم جاکر ملزمان کو گرفتار کرینگے چینالہ روڈ اور چوک کامران خان کے نام کرنے کا اعلان اسلام اباد اور راولپنڈی میں احتجاج کرنے کا بھی اعلان تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ چوک میں راولپنڈی میں یونیورسٹی کے اندر قتل ہونے والے پی ایس ایف کے صدر کامران خان کے قتل اور تاحال ملزمان کو گرفتار نہ کرنے کی خلاف شدید احتجاج کیا گیا جس میں پارٹی قائدین کیساتھ بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان اور لوگوں نے شرکت کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر محمد ایوب خان ضلعی نائب ناظم عبدالجبار خان بریگیڈئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد سلیم خان اور پی ایس ایف ضلع سوات کے صدر حیدر علی خان نے کہا کہ مرکزی حکومت اور پنجاب کے صوبائی حکومت فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ورنہ یہ احتجاج اسلام اباد اور راولپنڈی میں کرینگے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس جو نالیوں کی بارے میں از خود نوٹس لیتے ہیں وہ کامران خان قتل پر بھی ایک نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت نے ملزمان کو گرفتار نہیں کی تو پھر ہم خود جاکر ملزمان کو گرفتار کرینگے کیونکہ اب مذید پختون قوم کی خون کیساتھ مزاق نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہے لیکن اپنے خون کی بدلہ لینا بھی جانتے ہیں انہوں نے اعلان کیا کہ کامران خان مقدمے کیلئے وکلاء عوامی نیشنل پارٹی دینگے انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اسلام اباد اور راولپنڈی میں بھی احتجاج کرینگے انہوں نے چینالہ روڈ اور چوک کو بھی کامران خان کے نام کرنے کا بھی اعلان کیا مظاہرے سے عبدالجلال خان ایڈوکیٹ محمد زوبیر مٹہ بار کے جنرل سیکرٹری سید احمد خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کی مظاہرے میں تحصیل کونسل میں اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان ڈاکٹر محمد نعیم خان بھی موجود تھے
1,861 total views, 2 views today