مینگورہ (سوات نیوزڈاٹ کام) ڈیڈک چیئرمین ایم اپی اے فضل حکیم نے کہا ہے کہ عزت و ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، اپنے منصب کا کبھی ناجائز فائدہ نہیں اُٹھایا اللہ تعالیٰ کے آگے سرخرو ہوں اور ضمیر بھی مطمئن ہے ، اپنے اختیارات سے بڑھ کر عوامی خدمت کی ہے ،عوامی مسائل حل کرنا میرا فرض ہے عوام نے مجھے اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کیا ہے وہ گزشتہ روز مینگورہ کے نواحی علاقہ بارامہ سری نگر محلہ میں عمائدین علاقہ سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر علاقے کے بزرگ اور سرپرست فضل رحمان طوطا ، فضل علی ، کبیر خان اور دیگر نے علاقے کے مسائل بیان کرتے ہوئے ایم پی اے فضل حکیم سے مطالبہ کیا کہ سڑک پر جاری کام سست روی کا شکار ہے جس کے باعث علاقے کے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اور اس کے ساتھ نالیاں بھی گند سے بھری پڑی ہیں اور نکاس آب کا سسٹم درہم برہم ہے جبکہ پینے کے پانی کا بھی اہم مسئلہ ہے مسائل سننے کے بعد ایم پی اے فضل حکیم نے سڑک کی تعمیر کیلئے متعلقہ انجینئرز اور ایکسیئن کو فون کیا اور انہیں اگلے ہفتے سڑک پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی اور اس کے ساتھ انہوں نے پانی کی فراہمی کیلئے ٹی ایم اے حکام سے رابطہ کیا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوامی مسائل حل کرنا میرا فرض ہے یہ کسی پر احسان نہیں ہے عوام نے مجھے اسلئے منتخب کیا ہے تاکہ ان کے مسائل حل ہو سکے انہوں نے کہا کہ مڈل کلاس کا بندہ ہوں اور کبھی عوام پر اپنے آپ کو برتر نہیں سمجھا عوام کا خادم ہوں اور عہدے کے بغیر بھی خدمت کا سلسلہ جاری رکھونگا ۔
1,448 total views, no views today



