سوات (سوات نیوزڈاٹ کام ) سوات یونیورسٹی میں پاکستان کے پہلے بی ایس فورنزک سائنسز پروگرام کی منظوری دی گئی۔یاد رہے کہ یہ خیبر پختونخواہ کا پہلا ڈیپارٹمنٹ ہوگا جس میں فورنزک سائنسز کا آغاز ہو رہا ہے، بورڈ آف سٹڈیز میں بی ایس ،ایم ایس ،اور پی ایچ ڈی ڈگریوں کے کورسز کی منظوری دی گئی۔ پروگرام کے پہلے بورڈآف سٹڈی، سابقہ آئی جی پولیس ،اقوام متحدہ کے ٹرریزم اور وائٹ کالر کرائم کے ایکسپرٹ ڈاکٹر محمد شعیب سڈل کی سربراہی میں ہوا ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ سپیشلائزیشن کا دور ہے اور قانون نافذ کرنے والوں کو فورنزک سپیشلسٹ کی بے حد ضرورت ہے۔جو یہ ڈیپارٹمنٹ فراہم کرینگے ۔ ا س موقع پر ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اسرار یونیورسٹی آف سوات کے ساتھ ڈاکٹر اللہ رکھا چیئرمین فورنزک سائنس یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس لاہور اور پروفیسر ڈاکٹر بشارت حسین چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف کریمینالوجی یونیورسٹی آف پشاور سمیت دیگر ماہرین نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خٹک نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ سوات یونیورسٹی صوبے میں پہلی یونیورسٹی ہوگی جس کو یہ اعزاز حاصل ہوگا جو فورنزک سائنسز کی ڈگریاں پہلی دفعہ شروع کر رہے ہیں ۔
1,843 total views, no views today



