بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے و سٹینڈنگ کمیٹی کے ممبر مراد سعیدنے کہا ہے کہ تحصیل بریکوٹ کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور کوشش کررہا ہوں الیکشن میں عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ بتدریج پورے ہو رہے ہیں ۔بریکوٹ کے دیرینہ مسائل جن میں سوئی گیس اور منظور شدہ گرڈ سٹیشن کی تعمیر ہیں پر خصوصی توجہ دے رہا ہوں ۔عید کے بعد بریکوٹ میں سرکاری اعلیٰ احکام کے ساتھ پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ ایک اجلاس طلب کرونگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی تحصیل بریکوٹ کے صدر انجینئر شرافت علی خان کے ساتھ اسلام آباد میں ایک ملاقات میں کیا ۔اس موقع پر تحصیل صدر نے اپنے علاقے کے مسائل بیان کئے ۔جس میں انہوں نے کہا کہ اس وقت سوئی گیس فراہمی کا کام آخری مراحل میں ہے مگر محکمہ سوئی گیس کواین ایچ اے والے این او سی نہیں دے رہے جس کی وجہ سے بریکوٹ کے عوام سوئی گیس کی نعمت سے محروم ہیں ۔اس طرح گزشتہ حکومت میں دو کروڑ بیالیس لاکھ روپے بریکوٹ گرڈ سٹیشن کیلئے منظور ہوئے تھے مگر ابھی تک اس پر عملی کام شروع نہیں ہوا۔گورنمنٹ گرلز ڈگر ی کالج بریکوٹ میں کئی سالوں سے بس کھڑی ہے ڈرائیور موجود ہے مگر کاغذات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کی طالبات پرائیویٹ گاڑیاں استعمال کرتی ہیں۔بعد میں ایم این اے نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد اس پر عملی کام شروع ہوجائیگااور اسی وقت بریکوٹ کیلئے ایک کلومیٹر روڈ کی منظور ی دیدی جس پر بہت جلد کام شروع ہو جائیگا۔
413 total views, no views today


