خوازہ خیلہ(سوات نیوز ڈاٹ کام ) خوازہ خیلہ کے عدالت نے قتل کے ملزمان کو عمر قید اور دو،دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی،معلوم ہوا ہے کہ 2014میں خوازہ خیلہ کا نوجوان رہائشی ہاشم خان ولد ظفر علی کے ساتھ طارق حسین اور عارف حسین ولد دوست محمد خان نے معمولی تکرار پر چھری سے وار کرکے قتل کیا تھا ،جس پر ایڈیشنل سیشن جج خوازہ خیلہ ذاہد کریم خلیل کے عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کے روشنی میں فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان بھائیوں کو عمر قید اور دو،دو لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیدیا،عدم ادائیگی کے صورت میں ایک ایک سال قید مزید بھگتنا پڑے گی ،مقتول کے طرف سے رشید علی ایڈوکیٹ اور سرکارکے طرف سے اے پی پی نے کیس کے پیروی کی۔
1,356 total views, 2 views today
Comments