سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام )جی او سی مالاکنڈ آر می ڈویژن میجر جنرل علی عامر اعوا ن کی ہدایت پر پاک آرمی کی یونٹ127لائٹ میڈیم رجمنٹ نے گودہا کے علاقے میں غریب خاندانوں میں فری راشن تقسیم کے لئے کیمپ لگایا۔جس میں بیس مستحق خاندانوں میں پا ک آرمی کے میجر عمر نے مفت راشن تقسیم کیا ۔ راشن میں بیس کلو آٹا،پانچ کلو دال ،دو کلو گھی ،اور آدھا کلو چائے شامل تھی ۔ مستحق افراد اور معززین علاقہ نے پا ک فوج کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ علاقے کے لوگ امن کے لئے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھیں گے۔
2,058 total views, 2 views today
Comments