بریکوٹ ،بریکوٹ محلہ خزانہ کے بدنام ٹرانسفرمر ایک مرتبہ پھر جل گیا ۔گیارہ مرتبہ مسلسل خراب ہونے والے ٹرانسفرمر پر مختلیف فیز کے 270میٹر لوڈ ڈالنا کہاں کا انصاف ہے۔۔۔؟ 100کیوی ٹرانسفرمر محلہ خزانہ کے 270میٹر لوڈ کیلئے عرصہ پانچ سال میں 200کیوی نہ ہوسکا ۔رمضان المباک کے مقدس مہینے میں علاقے کے عوام شدید گرمی اور پانی کی شدید قلت
کے سبب نڈھال ہوگئے ہیں، ٹرانسفرمر کی باربار خرابی کی وجہ سے علاقے میں کربلا جیسا سماں ہے ممبران اسمبلی نے چُھپ کا روزہ رکھ لیا ہے ،بد قسمت مکین فریاد کس کو کریں۔۔۔۔؟۔تفصیلات کے مطابق بریکوٹ محلہ خزانہ گاؤں بریکوٹ میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا محلہ ہے ،اس محلے میں کئی باغات کے 3فیز میٹر موجود ہیں ۔گزشتہ پانچ چھ سال سے اس بد قسمت محلے میں صرف 100 کیوی ٹرانسفرمر لگا ہوا ہے ۔جو کہ اتنے بڑے لوڈ کیلئے 100کیوی تو کیا 200کیوی ٹرانسفرمر بھی نا کافی ہے ۔محلہ خزانہ کے بدنام ٹرانسفرمر گزشٹہ حکومتوں میں بھی اسطرح جل رہا تھا ۔عوام کا تبدیلی کے علمبرداروں سے بہت زیادہ توقعات وابستہ تھے ، کہ محلہ خزانہ کے ساتھ جو سوتیلی ماں جیسا سلوک جاری ہے ۔مگر عوام کا کہنا ہے ، کہ ایم این ائے اور ملاکنڈڈویژن میں ریکارڈ یافتہ ووٹ حاصل کرنے والا مراد سعید موبائل فون تک اٹھاتا نہیں ،بد قسمت مکین فریاد کس کو کریں۔۔۔۔؟ کیونکہ اس مسئلے سے ہما را MPA-MNAاور واپڈا کے ذ مہ دار حکام سب باخبر ہے ،کہ محلہ خزانہ کے مساجد اور گھروں میں پانی گزشتہ کئی دنوں سے ناپید ہیں ۔گزشتہ رمضان المبارک میں ٹرانسفرمرچھ مرتبہ جل گیا تھا جوکہ ریکارڈ پر موجود ہیں اب رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہے عوام احکام بالا سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ خدا کیلئے محلہ خزانہ کے ٹرانسفرمر کا ابادی کے لحاظ سے 200کیوی لگایا جائیں ،تاکہ عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائیں ۔
507 total views, no views today


