سوات ،سوات میں گورنمنٹ جہانزیب کالج سیدو شریف کے فیڈرل ہاسٹل کے سامنے مین روڈ کوکھود کر ٹریفک کے لیے بندکئے جانے پر ڈپٹی کمشنر سوات نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی، سیدو شریف میں ودودیہ ہال کے ساتھ کالج کالونی کو جانے والی مین روڈ کو نا معلوم افراد نے گورنمنٹ جہانزیب کالج کے فیڈرل ہاسٹل کے سامنے کھود کر ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے،
اس اہم روڈ پر سیدو شریف، مینگورہ مین روڈ سے گاڑیاں کالج کالونی سیدو شریف کی طرف جاتی ہیں، اس روڈ پر کئی نجی اور سرکاری اسکول بھی واقع ہیں، مین سرکاری روڈ کی بندش کی وجہ سے لوگوں کو شدید تکلیف کا سامنا ہے اور وہ متبادل روڈ استعمال کرنے پر مجبور ہیں اس سلسلے میں جب ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر سے رابطہ کیا گیا، تو انھوں نے اس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ورکس اینڈ سروسز سے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کرکے روڈ کھولنے کی ہدایت کردی ۔
449 total views, no views today


