سوات(خورشید علی )سوات میں خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے سائنس فیسٹیول کا اج دوسرا دن ہے، جس میں متعدد ریکارڈز طلبا بنارہے ہیں،سائنس فیسٹول میں 14سو سے زائد طلبہ و طالبات نے بیک وقت سٹرابیری کا ڈی این اے ٹیسٹ کرکے قومی ریکارڈ قائم کرلیا۔
میلہ میں1036 طلبہ نے ڈی این اے کی شکل بھی بنا دی۔ یہ ریکارڈ پاکستان بک آف ریکارڈز میں درج کیے جائیں گے.
اسی طرح سوات سائنس فیسٹول میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملوک آباد مینگورہ کی طالبات نے گوبر گیس کا کامیاب تجربہ بھی کیا۔
سکول کی طالبات نے ایک ڈرم میں پندرہ کلو گرام بھینسوں کا گوبرڈالنے کے بعد اس میں پانی شامل کرکے گوبر گیس بنالیا۔ بعد میں اس گیس سے چولہا جلا کر سب کو حیران کردیا۔
سکول کی استانی فریال ثانی نے کہا کہ سکول کی بچیوں نے کم وقت میں کامیاب تجربہ کیا۔ اگر ان بچیوں کو وسائل فراہم کر دیے جائیں، تو وہ اس سے بڑا پلانٹ بھی لگا سکتے ہیں جس سے پورے گھر کو دن رات گو بر سے گیس کی فراہمی ہوگی.
2,052 total views, 2 views today