سوات(سوات نیوزڈآٹ کام )ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے مین بازار میں گزشتہ روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی حمید بونیری نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پولٹری شاپ سے 300سے زائد مردہ مضر صحت مرغیاں برامد کر لی تھی، ان مرغیوں کو بوریوں میں بند کردیا گیا تھا اور ان کو مینگورہ شہر کے مختلف ہوٹلوں اور دکانداروں کو سپلائی کیا جارہا تھا مگر اس دوران اے اے سی حمید نے موقع پر کاروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں کو اپنی تحویل میں لے کر پولٹری شاپ کے مالکان کو گرفتا ر کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، اور دکان سیل کردیا تھا، اے اے سی بابوزئی کے مطابق پولٹری شاپ والے ان مردہ مرغیوں کو چالیس سے پچاس روپے تک مینگورہ شہر کے مختلف ہوٹلوں والوں کو بیچتے ہیں اور پھر ہوٹلوں والے ان سے روسٹ بنا کر بیجتے ہیں ۔ دکاندارعباس ولد شیرعلی عدالت میں پیش کرنے کے بعد ان پر پنتالیس ہزار روپے جرمانہ جبکہ پندرہ یوم جیل میں رکھنے کی سزا سنائی گئی ۔
2,886 total views, 2 views today