خوازہ خیلہ(تحصیل رپورٹر)محکمہ فوڈ سوات کا خوازہ خیلہ بازار پر اچانک چھاپہ متعدد دکانداران جرمانہ،کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہوگیتفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ سوات کے انسپکٹر ریاض خان،فوڈ انسپکٹر اعظم خان نے اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ سٹاف کے ہمراہ جاوید اور محبوب بمعہ لیویز اھلکاران نے عوامی شکایات پر خوازہ خیلہ بازار کے مختلف دکانداروں جس میں کریانہ مرچنٹ،کباب فروش،جنرل سٹوراور سبزی فروٹ فروشوں کے نرخ نامے اور ذائدالمیعاداشیائی خورد نوش کے فروخت پرجرمانہ کیا گیا ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انسپکٹر ریاض خان نے کہاکہ عوام کے بار بار شکایات پر خوازہ خیلہ بازار کا دورہ کیا کچھ دکانداروں کے ساتھ ایکسپایری اور نرخ نامے نہ ہونے پر جرمانہ کیا گیااور دیگر دکانداروں کو وارننگ دی کہ ائیندہ کسی کے سااتھ رعایت نہیں کیاجائیگا،اس موقع پر بازار صدر راحت علی خان بھی موجود تھے،
1,691 total views, 2 views today