مینگورہ (سوات نیوزڈاٹ کام) برسراقتدارآکر پختونوں کے محرومیوں کا ازالہ کریں گے ۔گزشتہ روز قومی وطن پارٹی پی کے پانچ مینگورہ سٹی کے نمائندہ وفد نے حلقہ چیئرمین تحصیل کونسلر شوکت علی خان اور جنرل سیکرٹری انور اقبال بالے کے قیادت میں ڈویژنل چیئرمین فضل الرحمان نونوسے اپنے دفتر میں ملاقات کی ۔وفدمیں ضیا ء الحق خان سیکرٹری اطلاعات اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی ملاقات میں پی کی پانچ ورکرزمیٹنگ اور پارٹی کے دیگر امور پر خوشگوار ماحول میں بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر زونل چیئر مین فضل ارلرحمان نونو نے پی کے پانچ کے تنظیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ چار مئی کی ورکرز میٹنگ جس سے صوبائی چیئرمین سکند رحیات خان شیر پاؤ خصوصی خطاب کریں گے نہ صرف پی کے پانچ بلکہ پورے سوات کا سیاسی رخ تبدیل کرے گا ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی کارکردگردگی نہ ہونے کے برابر ہے ،حکمرانوں کی ترقی و خوشحالی اور تبدیلی صرف اخباری بیانات اور سوشل میڈیا تک محدود ہے صوبے کو تین سو ارب روپے کا مقروض کردیا گیا جبکہ پانچ سالوں میں کوئی نیا سکول کالج اور ہسپتال نہیں بنایا گیا ۔پچھلے سال صرف سوات میں بارہ ہزار میٹرک پاس طلبہ کو کالجوں میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے داخلہ نہیں مل سکا اور ہزاروں طلباء کا مستقبل تاریک ہوگیا ۔عوام موجودہ حکومتوں سے مایوس ہوچکے ہیں ۔فضل الرحمان نونونے رہنماوں پر زور دیا کہ کارکنوں سے مل کر پارٹی پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔قومی وطن پارٹی اقتدار میں آکر پختونوں کی تمام محرومیوں کا ازالہ کرے گی ۔
1,888 total views, 2 views today