مینگورہ،سوات میں ڈینگی مریضوں میں اضافہ کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں اگئی اور انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ڈینگی کے لاروا کے خاتمہ کے لئے سختی سے ہدایات جاری کر دیں ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم نے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر مینگورہ اشفاق خان ارامزئی کے ہمراہ جرگہ ہال سیدو شریف میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ
ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی کے روک تھام اور ڈینگی لاروا کے خاتمہ کے لئے جنگی بنیادوں پر کام شروع کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کے اہلکاروں اور رضا کاروں نے مینگورہ شہر اور گرد نواح میں ایک لاکھ سات ہزار گھروں کا معائنہ کیا ہے جس میں پانچ سو ساٹھ گھروں سے ڈینگی کا لاروا ملا ہے ، اس طرح انتظامیہ نے چار ہزار ایک سو دو کھلے مقامات کا سروے کیا جن میں سے سات سو ایک مقامات سے ڈینگی کا لاروا برامد ہوا ، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور تمام سرکاری ملازمین نے ڈینگی سے لوگوں کو بچانے اور ڈینگی کے لاروا کے خاتمہ کے لئے دن رات ایک کرکے کام شروع کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاو کا سب سے اہم طریقہ اگاہی ہے جس کے لئے انتظامیہ نے شہر بھر اور اہم مقامات پر اگاہی بینرز لگائے ہیں اور سکولوں کے تمام بچوں میں اگاہی کے پمپلیٹس تقسیم کئے جائیں گے ، انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھر اور اس پاس میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کھلے برتنوں میں پانء جمع نہ ہونے دے تاکہ سوات اسمچھر اور اس کے امراض سے نجات حاصل کر سکے۔
437 total views, no views today


