سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) سوات بورڈ کے زیر انتظام انٹر کے امتحانات کے لئے نئی تاریخ 25اپریل بتا یا جارہا ہے اور بورڈ کے ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کیا گیا ہے مگر امتحان کے تاخیر سے ہزاروں طلباء وطالبات سخت پریشانی کا شکار ہے اور دور دراز علاقوں کے طلباء کو نئی تاریخ تک معلوم نہیں ہے ، طلباء نے سوات نیوز ڈاٹ کام سے اپنے گفتگو میں فریاد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امتحان کے دنوں میں ہمیں سہولت پہنچائیں کیونکہ انٹر کے امتحانات انتہائی اہم ہوتی ہے مگر حکومت اور بورڈ نے ہڑتال کا بہانہ بنا کر طلباء کو ذلیل کررہے ہیں ، یاد رہے کہ بورڈ ملازمین کے ہڑتال کے باعث امتحانات 20اپریل سے 25اپریل تک لیٹ ہوگئے اور 25اپریل کو پہلا پیپر ہوگا
1,286 total views, no views today
Comments



