سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام )پیوپا ملاکنڈ زون کی جانب سے بیورو آف ایمگریشن کے ڈپٹی ڈائیریکٹرصفدر محمود کے تبادلے پر الوداعی اور نئے آنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد افضل میمن کے لیے ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ایسوسی ایشن کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے پیوپا ملاکنڈ زون کے سابق چیرمین ظاہر شاہ،حبیب علی شاہ،افضل شاہ،فضل غفار اور دیگرنے کہا کہ صفدر محمود نے انتہائی ایمانداری اور دیانتداری سے فرائض سر انجام دیئے عوام سے بھر پور تعاون کیا، انہوں نے کہا کہ ان کے جانے سے جو خلاء پیدا ہوا ہے امید ہے نئے ڈپٹی ڈائیریکٹر محمد افضل میمن پُر کرینگے۔صفدر محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئے ڈپٹی ائریکٹر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرینگے اور امید رکھتے ہے کہ وہ یہاں کے ایسوسی ایشن اور عوام سے تعاون کرینگے۔محمد افضل میمن نے کہا کہ سوات اور دیگر اضلاع کے لوگوں کے بارے میں سنا تھا کہ انتہائی مہمان نواز اور مہذب لوگ ہیں جو کہ آپ لوگوں نے پہلے ہی دن ثابت کر دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر ممکن کوشش کرونگااور فرائض منصبی احسن طریقے سے نبھانے سمیت عوام کو ایمگریشن میں درپیش مسائل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاؤنگا جس کے لیے ایسوسی ایشن کا تعاون ضروری سمجھتا ہوں۔
1,592 total views, no views today



