کبل(سوات نیوز ڈاٹ ) ڈسٹرکٹ سیشن جج ظفر اقبال نے کبل بار ایسو سی ایشن کے نو منتخب کا بینہ کے حلف برداری تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ وکلاء برادری معاشرے کا ایک اہم حصہ ہے وہ انصاف فراہمی میں اپنا کردار ادا کرینگے، وکلا ء برادری کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور جو ڈیشل کمپلکس کبل پر رواں سا ل دسمبر تک تعمیراتی کام مکمل کیا جائیگا منعقدہ حلف برداری تقریب میں جو ڈیشل کمپلکس کبل کے ججز ممریز خان خلیل ، تنویر عثمان ، اعجا ز الحسن کے علا وہ ACکبل اسرار احمد ، AACحیاء الدین علا قائی مشران ضلع نائب نا ظم اعلی عبد الجبار خان ، تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی ، نا ئب نا ظم حنیف خان ، سابقہ MPAوقار احمد خان ، سید افضل شاہ ، خورشید کا کا جی ،ملک ریا ض ، عبد الغفور خان ، عثمان غنی سمیت مختلف تحصیلوں کے وکلاء صدور، ڈسٹرکٹ بار صدر اختر منیر اور وکلاء برادری نے شر کت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیشن جج ظفر اقبال نے نو منتخب کابینہ کے صدر بہاؤ الدین ایڈوکیٹ ، جنرل سیکر ٹری محمد رحیم رما خیل ، اور دیگر عہد یداروں سے حلف لیا گیا ، منعقد ہ الیکشن بورڈ کے چےئر مین رضا الدین خان ایڈوکیٹ ، سا بق صدر فضل ربی ایڈوکیٹ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا اور منتخب کا بینہ سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہا نی کرائی
1,130 total views, no views today



