سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا آج پریس کانفرنس اور ہارس ٹریڈنگ میں ملوث بیس ممبران کو پارٹی سے نکالنے کے بعد سوات کے کوئی بھی ممبران اسمبلی کا نام نہ آنے پر سوات کے پارٹی کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور پی ٹی آئی کے کارکنان نے اپنے ممبران اسمبلی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ، پارٹی کا کارکنان کا کہنا تھاکہ ہمیں اپنے لیڈر عمران خان پر فخر ہے اور اس کے ہر فیصلے پر لبیک کہتے ہیں ، یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ میں پی ٹی آئی کے کچھ ممبران اسمبلی کے نام سوشل میڈیا اور بعض اخبارات کے سرخیوں کا ذینت بن گئے تھے
894 total views, no views today
Comments



